ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے راصد نيوز نیٹ ورك سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ انسانی حقوق كے اس ادارے نے سعودی عرب كے شيعہ وركرز كی گرفتاری سے متعلق ايك رپورٹ جاری كرتے ہوئے آل سعود كی حكومت پر كڑی تنقيد كی ہے ۔
اس ادارے كی رپورٹ كے مطابق العوامية كے شيعہ اكثريتی علاقے سے تعلق ركھنے والے اس شيعہ رائٹر كو يكم مئی كو اسی شہر سے گرفتار كيا گيا تھا ۔
انسانی حقوق كے اس ادارے نے اس بات پر زور ديا ہے كہ شيعہ مظاہرين نے حكومت كے متعصبانہ رویے كے خلاف مظاہرے شروع كیے ہیں ليكن حكومت نے شيعوں كے خلاف تعصب آميز رویہ ركھنے سے انكار كيا ہے ۔
786622