انسانی حقوق كے ادارے نے سعودی عرب كے شيعہ رائٹر كی آزادی كا مطالبہ كر ديا

IQNA

انسانی حقوق كے ادارے نے سعودی عرب كے شيعہ رائٹر كی آزادی كا مطالبہ كر ديا

21:12 - May 05, 2011
خبر کا کوڈ: 2117878
بين الاقوامی گروہ : انسانی حقوق كے عالمی ادارے نے ۳مئی بروز منگل كو شيعہ رائٹر فاضل المناسف كی رہائی كا مطالبہ كيا ہے كہ جسے سعودی عرب كے مشرقی علاقے میں حكومت مخالف مظاہروں كے دوران گرفتار كر ليا گيا تھا
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے راصد نيوز نیٹ ورك سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ انسانی حقوق كے اس ادارے نے سعودی عرب كے شيعہ وركرز كی گرفتاری سے متعلق ايك رپورٹ جاری كرتے ہوئے آل سعود كی حكومت پر كڑی تنقيد كی ہے ۔
اس ادارے كی رپورٹ كے مطابق العوامية كے شيعہ اكثريتی علاقے سے تعلق ركھنے والے اس شيعہ رائٹر كو يكم مئی كو اسی شہر سے گرفتار كيا گيا تھا ۔
انسانی حقوق كے اس ادارے نے اس بات پر زور ديا ہے كہ شيعہ مظاہرين نے حكومت كے متعصبانہ رویے كے خلاف مظاہرے شروع كیے ہیں ليكن حكومت نے شيعوں كے خلاف تعصب آميز رویہ ركھنے سے انكار كيا ہے ۔
786622
نظرات بینندگان
captcha