ايران كی اسلامی انسانی حقوق كمیٹی سيكرٹریٹ كے مسؤول نيلوفر يارمحمدی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كو یہ خبر ديتے ہوئے كہا : یہ كمیٹی ۱۳۸۶ شمسی سے تہران بك سيسٹول میں شركت كر رہی ہے اور اب تك ۱۴ كتابیں نشر و اشاعت كے مرحلے سے گزر چكی ہیں علاوہ ازیں اس كمیٹی كی جانب سے مختلف موضوعات پر پمفلٹ بھی شايع كیے جاتے ہیں كہ جنہیں بين الاقوامی اداروں كی جانب سے طبع كيا جاتا ہے ۔ان كتابچوں میں سے دين اور انسانی حقوق ، بچوں اور خواتين كے حقوق ، اقتصادی ، اجتماعی اور ثقافتی حقوق اور اسلام فوبيا كو شمار كيا جا سكتا ہے كہ جنہیں اسلامی انسانی حقوق كمیٹی كے اراكين كی كاوشوں سے آمادہ كيا گيا ہے ۔
787166