بحرين كی تحريك آزادی كے سيكرٹری جنرل اور انقلابيوں كی يونين كے ترجمان عبد الرؤوف الشايب نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا :آل خليفہ كی سيكيورٹی فورسز نے كل صبح آل سعود كی قابض فوجوں كے ساتھ مل كر منامہ شہر میں ميری ذاتی رہائش گاہ پر حملہ كيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : آل خليفہ اور آل سعود كے اوباشوں نے ميری اہلیہ كی سرپرستی میں كام كرنے والی الجواھر نامی چلڈرن نرسری پر بھی حملہ كرنے سے دريخ نہیں كيا ۔
قابل ذكر ہے كہ بحرين كی تحريك آزادی كے سيكرٹری جنرل اور انقلابيوں كی يونين كے ترجمان عبدالرؤوف الشايب نے آل خليفہ كے خوف سے لندن میں سياسی پناہ لے ركھی ہے ۔
787898