ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق بلاروسی مسلمانوں كے مفتی اعظم نے مركز تحقيقات اسلامی نور كا دورہ كيا اور اس مركز كی مصنوعات كو غير معمولی اور انفراديت كا حامل قرار ديا ۔
انہوں نے اس مركز كی فعاليتوں كا محور قرآن اور اسلامی معارف كو قرار ديتے ہوئے كہا : وہ امور جو قرآن كے ساتھ مخلوط ہوں ان میں غير معمولی طور پر پيشرفت ہوتی ہے ۔
انہوں نے اس بات پر زور ديا : عصر حاضر میں بلاروس كے ايك لاكھ بيس ہزار مسلمان اسلامی جمہوریہ ايران اور خاص طور پر شہر مقدس قم كے ساتھ براہ راست روابط كے نياز مند ہیں تاكہ حقيقی اسلام سے آشنا ہو سكیں ۔
788264