ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «aps» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس انجمن دوستی و حمايت برائے ليبيائی عوام كے زير اہتمام سينيگال كی اسلامی انجمنوں كی فیڈريشن كی خصوصی شركت كے ساتھ منعقد ہو گی ۔
اس قومی كانفرنس كا اہتمام كرنے والوں كے بقول علما، امام جماعت اور سينيگال كے سياسی مسائل كے ماہرين اس كانفرنس میں شريك ہو كر ليبيائی مسلمانوں كی تحريك كے مختلف ابعاد، قذافی كی حكومت كی جانب سے مخالفين كے قتل عام اور ليبيا میں نا امنی كے افريقا اور ديگر اسلامی سرزمنيوں پر اثرات كا جائزہ لیں گے ۔
788780