فرانس میں فاصلاتی حفظ قرآن كورس كا اجرا

IQNA

فرانس میں فاصلاتی حفظ قرآن كورس كا اجرا

11:17 - May 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2119772
بين الاقوامی گروپ : فاصلاتی حفظ قرآن كورس "يورپين ہيومينیٹيز انسٹی ٹيوٹ (IESH)كے شعبہ قرآن كی جانب سے رواں سال میں ستمبر كی پہلی تاريخ كو شروع كيا جائے گا
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ieshdeparis» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس پراجيكٹ سے عرب زبان يا فرانسيسی زبان مسلمانوں كو بہت فائدہ ہو گا كہ جو قرآن مجيد كے حفظ كل يا كچھ حصہ حفظ كرنے كا ارادہ ركھتے ہیں ليكن انہیں كلاسوں میں باقاعدگی سے شركت كاموقع نہیں مل پاتا ۔
پيريس كے ہيومينیٹيز انسٹی ٹيوٹ نے اطلاع دی ہے كہ اس پروگرام كے لیے با تجربہ اساتذہ كی خدمات حاصل كی جائیں گی۔
قابل ذكر ہے كہ یہ پروگرام ايك سال تك جاری رہے گا اور خواہشمند حضرات اس انسٹی ٹيوٹ كی ويب سایٹ http://www.ieshdeparis.fr سے داخلے سے متعلق مزيد معلومات حاصل كر سكتے ہیں ۔
788648
نظرات بینندگان
captcha