ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ alukah سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے برونائی كے اسلامی مدارس كے آٹھ سال تك كے طلبہ اور طالبات كے درميان كروائے جائیں گے ۔
یہ مقابلے ۱۹۶۴ء سے اب تك برونائی كی وزارت دينی امور كے اسلامی تحقيقاتی شعبے كی جانب سے طلبہ و طالبات كی اسلامی اور قرآنی معارف سے بہتر آشنائی كی غرض سے ہر سال منعقد كروائے جا رہے ہیں ۔
برونائی كے اسلامی مدارس كے طلبہ نے مقدماتی مرحلے میں شركت كی اور ان میں سے برتر طلبہ نے فائنل راؤنڈ كے لیے كواليفائی كر ليا ہے ۔
ان مقابلوں میں نماياں پوزيشن لينے والے طلبہ كو جج صاحبان منتخب كریں گے اور انہیں انعام و اكرام سے نواز جائے گا ۔
789274