رہبر معظم انقلاب ؛ تہران انٹرنيشنل بك فيسٹيول كے دورے پر

IQNA

رہبر معظم انقلاب ؛ تہران انٹرنيشنل بك فيسٹيول كے دورے پر

14:23 - May 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2120645
ادب گروپ : رہبر معظم انقلاب آج ۱۱ مئی كو بوقت صبح مصلائے امام خمينی میں چوبيسویں تہران بك فيسٹيول كاجائزہ لے رہے ہیں
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قائد انقلاب اسلامی آج صبح سے مصلائے امام خمينی (رہ) میں چوبيسویں تہران بك فيسٹيول كا دورہ كر رہے ہیں
رہبر معظم نے سب سے پہلے حضرت زہرا سلام اللہ علیھا كے ساتھ مختص ہال كا دورہ كيا اور یہاں پيش كی گئی حضرت زہرا سلام اللہ علیھا سے متعلق ۱۰۰۰ كتابوں كا مشاہدہ كيا جن میں سے حضرت زہرا (س) علمائے اہل سنت كی نگاہ میں ، ولايت كا دفاع ، حضرت زہرا (س) كے كلمات اور اشعار فاطمی كی طرف اشارہ كيا جا سكتا ہے ۔
اس كے بعد انہوں نے قرآن كريم كے ترجموں كے اسٹال كو بھی ديكھا كہ جو علی اكبر طاهری قزوينی، آيت الله مشكينی، كاظم پورجوادی، طاهره صفارزاده، عبدالمحمد آيتی، محمد مهدی فولادوند، محمدباقر بهبودی، ابوالقاسم امامی، سيدجلال الدين مجتبوی، مسعود انصاری، آيت الله مكارم شيرازی، اكبر ايران پناه، علی اصغر حلبی، عبدالمجيد معاديخواه، احمد كاويان پور، محمد خوئاجوی، مصطفی خرمدل، علی اكبر سروری، جلال الدين فارسی، سيدعلی موسوی گرمارودی، سيدمهدی دادور اور سيدكاظم ارفع كے تراجم پر مشتمل تھا ۔
790055
نظرات بینندگان
captcha