فرانس ؛ "اسلام میں عورت كا مقام "كے موضوع پر ايك علمی نشست

IQNA

فرانس ؛ "اسلام میں عورت كا مقام "كے موضوع پر ايك علمی نشست

20:56 - May 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2120800
بين الاقوامی گروپ : اسلام میں عورت كا مقام كے عنوان سے یہ نشست بروز جمعہ ۱۳ مئی كو فرانس كے شہر مارسی (Marseille) میں منعقد ہو گی
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «saphirnews» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ نشست يورپ كی "شوریٰ برائے حقوق زنان مسلمان" كے زير اہتمام فرانس میں مقيم معروف علما «طارق رمضان» اور «شيخ محمد خطابی» كی خصوصی شركت كے ساتھ منعقد ہو گی۔
اس نشست كے شركا مسلمان دانشوروں كی تقارير كے بعد اپنا اظہار خيال كرنے كے علاوہ دين اسلام میں خواتين كے كردار اور مقام سے متعلق سوالات بھی كر سكتے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ طارق رمضان سوئزر لينڈ سے تعلق ركھنے والے روشن فكر اسلام شناس ہیں اور آكسفورڈ يونيورسٹی میں معاصر اسلامی مطالعات كی تدريس كے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
اسی طرح وہ اخوان المسلمين مصر كے بانی حسن البنا كے پوتے بھی ہیں۔
790123
نظرات بینندگان
captcha