بين الاقوامی گروہ : وہی طريقہ كار جو حضرت ابراہيم علیہ السلام نے اپنے زمانے میں انسان كے بنائے ہوئے بتوں كے مقابلے میں اختيار كيا تھا كہ وہ تن و تنہا ميدان عمل میں اتر گئے تھے ، امام موسی صدر نے بھی لبنان میں یہی كام كيا يعنی ان كی تحريك انسان كے فكری بتوں كو توڑنے كے لیے سيرت ابراہيمی كے عين مطابق تھی كہ انہوں نے اكيلے ان بتوں كو توڑا جو غلط اور دقيانوسی افكار كے باعث مكتب تشيع میں لائق پرستش سمجھے جاتے تھے