امام موسیٰ صدر كی تحريك ؛ فكری بت پاش پاش كرنے كے لیے سيرت ابراہيمی كے عين مطابق تھی

IQNA

امام موسیٰ صدر كی تحريك ؛ فكری بت پاش پاش كرنے كے لیے سيرت ابراہيمی كے عين مطابق تھی

12:30 - May 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2120992
بين الاقوامی گروہ : وہی طريقہ كار جو حضرت ابراہيم علیہ السلام نے اپنے زمانے میں انسان كے بنائے ہوئے بتوں كے مقابلے میں اختيار كيا تھا كہ وہ تن و تنہا ميدان عمل میں اتر گئے تھے ، امام موسی صدر نے بھی لبنان میں یہی كام كيا يعنی ان كی تحريك انسان كے فكری بتوں كو توڑنے كے لیے سيرت ابراہيمی كے عين مطابق تھی كہ انہوں نے اكيلے ان بتوں كو توڑا جو غلط اور دقيانوسی افكار كے باعث مكتب تشيع میں لائق پرستش سمجھے جاتے تھے
ريسرچ سينٹر برائے اسلامی ثقافت اور افكار كے ايجوكيشنل بورڈ كے ركن «حجت‌الاسلام علی ذوعلم» نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے دفتر میں "امام موسی صدر كے قرآنی مطالعات كا جائزہ " كے موضوع پر منعقد ہونے والی علمی نشست میں مزيد كہا : امام موسی صدر نے لبنان مين پيغمبرانہ كردار ادا كيا اور ہم كہہ سكتے ہیں كہ وہ قرآن كريم كی آيت "هُوَ الَّذِی بَعَثَ فِی الْأُمِّیِّينَ رَسُولًا مِّنْهُمْ یَتْلُو عَلَیْهِمْ آیَاتِهِ وَیُزَكِّيهِمْ وَیُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَإِن كَانُوا مِن قَبْلُ لَفِی ضَلَالٍ مُّبِينٍ" كا مصداق تھے ۔
789528
نظرات بینندگان
captcha