تہران بك فيسٹيول میں چار مختلف خطوں والے قرآن كريم كی رونمائی

IQNA

تہران بك فيسٹيول میں چار مختلف خطوں والے قرآن كريم كی رونمائی

19:28 - May 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2121096
ادب گروپ : چوبيسویں تہران بك فيسٹيول میں پيام آزادی پبلشرز كی جانب سے محمدسعيد احری‌زاده، مصطفی اشرفی، عثمان طه اور محمد ناصری كے رسم الخط پر مشتمل قرآن كريم كے نفيس نسخے پيش كیے گئے ہیں
پيام آزادی پبليشرز كے مدير محمدرضا جاسبی(عليان) نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس پبليكيشنز كو تہران بك فيسٹيول میں قرآنی آثار اور قرآن كريم كے ترجمے پيش كرنے میں سر فہرست قرار ديا
انہوں نے مزيد كہا : ہم اس مرتبہ قرآن كريم كے چار ترجموں كو چار مختلف رسم الخط كے ساتھ پيش كر رہے ہیں جن میں سے محمدسعيد احری‌زاده، مصطفی اشرفی، عثمان طه اور محمد ناصری كے رسم الخط كی طرف اشارہ كيا جا سكتا ہے ۔
پيام آزادی پبليشرز كے مدير نے قرآنی سورتوں كے ساتھ آشنائی كی غرض سے مختلف موضوعاتی كتابوں كا بھی ذكر كيا ۔
784148
نظرات بینندگان
captcha