ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «eurasiareview» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس فیڈريشن نے بروز سوموار ايك اعلامیے میں شيخ فيصل مولوی كو لبنان ، فرانس اور يورپ میں اسلامی جماعت الدعوہ كا تعارف كروانے والوں میں سے سرفہرست قرار ديا ہے ۔
اسی طرح یہ مسلمان عالم ۱۹۹۷ء میں تاسيس كیے جانے والے فتویٰ اور تحقيق انسٹی ٹيوٹ يورپ كی شوریٰ كے بھی نائب صدر تھے۔
فیڈريشن كے صدر «شكيب بن مخلوف نے كہا كہ يورپ كے مسلمان اسلام كی تبليغ اور ميانہ رو افكار كی ترويج كے باعث اس عالم كو اچھی طرح جانتے ہیں ۔
789553