يورپ ؛ فيصل مولوی كی وفات پر اسلامی اداروں كی فیڈريشن كا سوگ

IQNA

19:23 - May 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2121100

يورپ ؛ فيصل مولوی كی وفات پر اسلامی اداروں كی فیڈريشن كا سوگ

بين الاقوامی گروپ: يورپ میں اسلامی اداروں كی فیڈريشن (FIOE) نے فیڈريشن كے بانی ركن اور جماعت اسلامی لبنان كے سابق جنرل سيكرٹری شيخ فيصل مولوی كی وفات پر تعزيتی تقريب منعقد كی ہے

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «eurasiareview» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس فیڈريشن نے بروز سوموار ايك اعلامیے میں شيخ فيصل مولوی كو لبنان ، فرانس اور يورپ میں اسلامی جماعت الدعوہ كا تعارف كروانے والوں میں سے سرفہرست قرار ديا ہے ۔
اسی طرح یہ مسلمان عالم ۱۹۹۷ء میں تاسيس كیے جانے والے فتویٰ اور تحقيق انسٹی ٹيوٹ يورپ كی شوریٰ كے بھی نائب صدر تھے۔
فیڈريشن كے صدر «شكيب بن مخلوف نے كہا كہ يورپ كے مسلمان اسلام كی تبليغ اور ميانہ رو افكار كی ترويج كے باعث اس عالم كو اچھی طرح جانتے ہیں ۔
789553
نظرات بینندگان
captcha