فلسطينی پر اسرائيلی قبضہ ؛ يوم سياہ كے موقع پر لبنانيوں كی احتجاجی ريلی

IQNA

فلسطينی پر اسرائيلی قبضہ ؛ يوم سياہ كے موقع پر لبنانيوں كی احتجاجی ريلی

22:41 - May 14, 2011
خبر کا کوڈ: 2122000
بين الاقوامی گروپ : ہزاروں لبنانی كل بروز سوموار بمطابق ۱۵ مئی كو فلسطين پر اسرائيلی قبضے كے تريسٹھ برس پورے ہونے پر ملك كے مختلف شہروں میں مظاہرے كریں گے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ lebanonfiles كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس ريلی میں پچاس ہزار لبنانی شركت كریں گے ۔
اس ريلی كے منتظمين نے اعلان كيا ہے كہ ريلی كے شركا كو ہر طرح كی سہوليات فراہم كی جائیں گی ۔
لبنان میں تعيينات بين الاقوامی فوجوں كے ترجمان يراج سنگھ نے كہا ہے كہ لبنانی فوج ہمارے ساتھ مل كر امن و امان كی ذمہ داری پوری كرے گی اور بين الاقوامی فوج كا لبنانی فوج كے ساتھ امن و امان كی صورتحال كے حوالے سے مسلسل رابطہ رہے گا تاكہ كسی بھی قسم كے نا خوشگوار واقعے كا سدّ باب كيا جا سكے ۔
791332
نظرات بینندگان
captcha