تھائی لينڈ ؛ قرائت قرآن كی تعليم پر مشتمل كتاب كی اشاعت

IQNA

13:41 - May 15, 2011
خبر کا کوڈ: 2122432

تھائی لينڈ ؛ قرائت قرآن كی تعليم پر مشتمل كتاب كی اشاعت

قرآنی فعاليتوں كا گروپ : تھائی لينڈ كی نان‌نارت(nun-nart) كمپنی كے زير اہتمام قرائت قرآن كريم كی تعليم كی مانند ثقافتی ، دينی اور تدريسی كتابوں كی نشر و اشاعت كی جاتی ہے

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ شرق اور جنوب شرق ايشيا كی رپورٹ كے مطابق نان‌نارت(nun-nart) تھائی لينڈ میں مسلمان بچوں كے لیے خاص ثقافتی اور دينی كتابیں چھاپنے والی مسلمان كمپنيوں میں سے ايك ہے ۔
اس ادارے نے قرآن كريم كی تعليم كے علاوہ اسلامی اور مذہبی داستانوں پر مشتمل كتابیں بھی شايع كی ہیں اور بچوں كی دلچسپی كے لیے رنگا رنگ تصويروں سے استفادہ كيا جاتاہے ۔
قابل ذكر ہے كہ تھائی لينڈ كے مسلمان اس ادارے كی دينی اور ثقافتی كتابوں كے بارے معلومات حاصل كرنے كے لیے ادارے كی ويب سایٹ «http://www.nun-nart.com» كا وزٹ كر سكتے ہیں اور اپنی پسند كی كتابیں خريدنے كے لیے بنكاك میں ادارے كے مركزی دفتر كے ساتھ اس ٹيليفون نمبر (024347173) پر براہ راست رابطہ كر سكتے ہیں ۔
789666
نظرات بینندگان
captcha