ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «leprogres» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فرانس كی اسلامی تنظيموں كی جانب سے حكومت كو خبردار كرنے كے باوجود "اسلام فوبيا" پھيلانے كی غرض سے كچھ شرپسند مختلف شہروں میں يكے بعد ديگرے اسلامی مقدسات پر بزدلانہ حملے كر رہے ہیں ۔
انجمن اسلامی الھجرت كے علاوہ اس شہر كی انتظامیہ نے بھی اس مسجد كی توہين كرنے والوں كے خلاف مقدمہ درج كروا ديا ہے اور ان شرپسندوں كی فوری گرفتاری كا مطالبہ كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ افسوسناك واقعہ سوموار كی رات پيش آيا جس كے بعد فجر كے وقت نمازيوں نے پوليس كو اطلاع دی ۔
794220