ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Pakobserver كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ڈاكٹر فاتح محمد ملك نے سرٹيفيكیٹ دينے كی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ہمیں اسلامی تعليمات كی پيروی كرتے ہوئے اسلامی امہ كو درپيش عصر حاضر كے چيلنجز كا مقابلہ كرنا ہو گا ۔
انہوں نے اسی طرح قرآن كريم كی غلط تفسير پيش كرنے والے اداروں كے خلاف كاروائی پر بھی زور ديا ۔
اس تقريب میں دعوہ اكیڈمی كے گروپ برائے خط و كتابت كورسز كے مسؤول «مولانا مصباحالرحمن يوسفی» نے اپنی فعاليتوں سے متعلق ايك جامع رپورٹ پيش كی ۔
794421