ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے روزنامہ القدس العربی سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنان كی اعلیٰ ترين عدالت نے قذافی اور اس كی حكومت كے چھ اعلیٰ عہديداروں كے خلاف امام موسی صدر كے اغوا كے الزام كے تحت مقدمے كی سماعت يكم جولائی تك مؤخر كر دی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ امام موسی صدر اور ان كے دو ساتھی محمد يقوب اور عباس بدر الدين كو ۱۹۷۸ء میں معمر قذافی كے ساتھ ملاقات كی غرض سے ليبيا كے سركاری دورے كے دوران اغوا كيا گيا ۔
795296