ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «catho» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ نشست انسٹی ٹيوٹ برائے مطالعات اديان پادشاہی اردن اور ویٹيكن كی شورای برائے گفتگو بين اديان كے درميان ۱۸ مئی كو شروع ہوئی تھی اور اس نے اپنے كام كا اختتام ۱۹ مئی كو كر ديا ہے ۔
اس نشست میں شركت كرنے والوں نے اديان كے درميان فتنہ ڈالنے كے سلسلے میں دينی تعليمات كے كردار اور مختلف اديان كے پيروكارں كے درميان روابط كی تقويت كی مانند امور كا جائزہ ليا اور اس نشست كے دوران مختلف وركشاپوں میں "اسلام فوبيا" اور مسيحيت اور اسلام كے درميان روابط مستحكم كرنے كے عملی طريقوں كا جائزہ ليا گيا ۔
795264