بحرين ؛ مسجد امام مھدی(ع) كو مسمار كر كے اس كی زمين كو ہتھيا ليا گيا

IQNA

بحرين ؛ مسجد امام مھدی(ع) كو مسمار كر كے اس كی زمين كو ہتھيا ليا گيا

19:30 - May 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2125940
بين الاقوامی گروپ : بحرين میں مسجد و قدم گاہ حضرت مھدی (عج) كو آل خليفہ كی فورسز نے غصب كر ليا ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ نون كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ با خبر ذرائع نے اس خبر رساں ويب سایٹ كے ساتھ بات چيت كے دوران كہا ہے كہ آل خليفہ كی فورسز نے مسجد و قدم گاہ امام مھدی (عج) كو منہدم كرنے كے بعد اس مسجد كی زمين كو آل خليفہ كے ايك شيخ كے نام كر ديا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ آل خليفہ كی فورسز نے آل سعود كے ساتھ مل كر بحرينی لوگوں كی تحريك كے آغاز سے اب تك متعدد مسجدیں ، امامبارگاہیں گرا دی ہیں اور قرآن كريم كے متعدد نسخوں كو بھی نذر آتش كيا ہے ۔
795539
نظرات بینندگان
captcha