غزہ كا محاصرہ توڑنے كے لیے فرانسوی كشتی كی حمايت سے متعلق اجتماع

IQNA

غزہ كا محاصرہ توڑنے كے لیے فرانسوی كشتی كی حمايت سے متعلق اجتماع

19:27 - May 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2125942
بين الاقوامی گروپ : غزہ كا محاصرہ توڑنے كے لیے فرانسوی كشتی كی حمايت سے متعلق یہ اجتماع ۳۱ مئی كو فرانس كے دار الحكومت پيرس میں منعقد ہو گا
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «unbateaupourgaza» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ اجتماع فرانس كی مختلف جماعتوں كی اہم شخصيات كی موجودگی میں منعقد ہو گا ۔
اس سے ملتے جلتے اجتماعات فرانس كے اكثر شہروں میں ہو رہے ہیں كہ جس كے سلسلے میں آج ايوری شہر كے مئير آفس كے سامنے عوامی نمائندے فلسطين كے مظلوم عوام كی حمايت اور غزہ كی جانب انسانی ہمدردی كی بنا پر امداد روانہ كرنے سے متعلق غور كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ آئندہ چند دنوں میں فرانس كے مختلف شہروں میں غزہ كے غير قانونی محاصرے كے خلاف كئی نشستیں منعقد ہوں گی ۔
795601
نظرات بینندگان
captcha