مصر ؛ جامعۃ الازہر كی جانب سے انيسویں سالانہ بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

مصر ؛ جامعۃ الازہر كی جانب سے انيسویں سالانہ بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

13:41 - May 23, 2011
خبر کا کوڈ: 2127084
بين الاقوامی گروپ : جامعۃ الازھر میں حفظ قرآن كريم كے انيسویں سالانہ مقابلے امسال ۱۹ اگست سے ۲۶ اگست تك برطانیہ كے دار الحكومت لندن میں منعقد ہوں گے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ ICCUK سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے لندن كی مركزی مسجد اور اسلامی ثقافتی سنٹر كے زير اہتمام پانچ مختلف شعبوں میں ۲۵ سال سے كم عمر افراد كے لیے چھ روز تك منعقد ہوں گے۔
اميدواروں كے لیے شرط ہے كہ وہ جامعۃ الازھر كے اساتذہ يا فارغ التحصيل طلبہ میں سے نہ ہوں ۔
منتظمين نے ان مقابلوں میں نابينا افراد اور ۱۲ سال سے كم عمر بچوں كی شركت يقينی بنانے پر بھی غور كيا ہے اور یہ طے پايا ہے كہ اس یہ افراد كسی كو ہمراہ لا كر مقابلوں میں شركت كر سكتے ہیں ۔
796771
نظرات بینندگان
captcha