اردن ؛ اسلامی ممالك میں سرمایہ كاری كے موضوع پر كانفرنس كا انعقاد

IQNA

اردن ؛ اسلامی ممالك میں سرمایہ كاری كے موضوع پر كانفرنس كا انعقاد

20:15 - May 23, 2011
خبر کا کوڈ: 2127306
بين الاقوامی گروپ : اردن كے دار الحكومت عمان میں ۲۱ مئی بروز ہفتہ كو اسلامی ممالك میں سرمایہ كاری كے موضوع پر ايك كانفرنس منعقد ہوئی
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے كويت كی سركاری خبر رساں ايجنسی سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس كويت كے اسلامی صنعت و تجارت كے چيمبر(KUNA) اور اردن كے صنعت و تجارت چيمبر(ICCI) كے تعاون سے معيشت ، تجارت اور سرمایہ كاری كے ميدانوں میں اسلامی ممالك كو درپيش جديد چيلنجز پر غور كيا گيا ۔
كويت كے چيمبر آف انڈسٹريز اينڈ ٹریڈ كے ممبر وليد الدبوس نے اميد ظاہر كی كہ یہ كانفرنس اسلامی ممالك میں تجارت كے فروغ میں اہم كردار ادا كرے گی ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس كانفرنس كے ضمن میں اسلامی ممالك كے مالياتی اداروں ، بينكوں اور تجارتی انسٹیٹيوٹس كی جانب سے اسلامی سرمایہ كاروں كے ساتھ تعاون كے امكانات كا جائزہ بھی ليا گيا ۔
796022
نظرات بینندگان
captcha