ہالينڈ ؛ توہين قرآن كے مرتكب سياستدان كے خلاف عدالتی تحقيقات

IQNA

ہالينڈ ؛ توہين قرآن كے مرتكب سياستدان كے خلاف عدالتی تحقيقات

21:35 - May 24, 2011
خبر کا کوڈ: 2127918
بين الاقوامی گروپ : ہالينڈ كے دار الحكومت آمستر دام كی عدالت نے كل فتنہ كے نام سے قرآن مخالف اور توہين آميز فلم بنانے والے ہالينڈ كی اسمبلی كے دائیں بازو كی جماعت سے تعلق ركھنے والے نمائندے گریٹ وايلڈرز كے خلاف عدالتی كاروائی جاری ركھنے كا فيصلہ كياہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ الوفد كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آمسٹر ڈام كی عدالت نے مسلمانوں كے خلاف نسل پرستی پر مبنی امتيازی سلوك برتنے كی تشويق كرنے اور اسلام كی توہين كرنے پر اپنے حكم نامے میں گریٹ والیڈرز كے خلاف عدالتی كاروائی جاری رہنے كی ضرورت پر زور ديا ہے ۔
ہالينڈ كے شدت پسند سياستدان گریٹ وايلڈرز نے "ہالينڈ كے سماج میں مسلمانوں كا اختلاط " كے موضوع پر منعقد ہونے والے پارليمنٹ كے اجلاس كے دوران ايك مرتبہ پھر مسلمانوں كی توہين كی ہے ۔
797601
نظرات بینندگان
captcha