آج قطر كے حفاظ قرآن كی تجليل ہو گی

IQNA

آج قطر كے حفاظ قرآن كی تجليل ہو گی

21:31 - May 24, 2011
خبر کا کوڈ: 2127933
بين الاقوامی گروپ : ۲۰۱۰ء میں حفظ قرآن كے عالمی مقابلوں میں قطر كی نمائندگی كرنے والے حفاظ كو آج بروز منگل بمطابق ۲۴ مئی كو ايك تقريب كے دوران انعام و اكرام سے نوازا جائے گا
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے قطر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الشرق كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ تقريب قطر كے اوقاف اور امور اسلامی كے وزير «غيث بن مبارك الكواری»، كی نگرانی میں منعقد ہو گی ۔
اس تقريب میں بين الاقوامی مقابلوں میں پوزيشن لينے والے حفاظ كے علاوہ قطر كے ادارہ تبليغ و ارشاد دينی سے منسلك دار القرآن كے ۴۷ حفاظ كو بھی انعام و اكرام سے نوازا جائے گا ۔
ادارہ تبليغ و ارشاد دينی كے مدير نے اس بارے كہا كہ اس تقريب كا ہدف وزارت اوقاف كی قرآن كريم كے امور كے ساتھ خاص دلچسپی كو برملا كرنا ہے ۔
797530
نظرات بینندگان
captcha