قطر ؛ قرآن كريم حفظ كرنے والی خواتين كی تجليل و تكريم

IQNA

18:43 - May 25, 2011
خبر کا کوڈ: 2128597

قطر ؛ قرآن كريم حفظ كرنے والی خواتين كی تجليل و تكريم

بين الاقوامی گروپ : قطر كے دار الحكومت دوحہ میں اسلامی تبليغات كے مركز فنار كے سيمينار ہاؤس میں كل بروز جمعرات بمطابق ۲۶ مئی كو ايك تقريب میں ان حفاظ خواتين كو انعام و اكرام سے نوازا جائے گا

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے قطر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الشرق سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ تقريب دوحہ میں حفظ قرآن انسٹی ٹيوٹ "روضہ " كی رواں سال میں قرآنی فعاليتوں كی اختتامی نشست كے ضمن میں منعقد كی جائے گی ۔
مركز حفظ قرآن روضہ كے ترجمان ھند زياد نے اس بارے مزيد بتايا : خواتين كے ساتھ مخصوص یہ تقريب "ھدیّتی اليك" كے عنوان سے منعقد ہو گی اور اس میں قطر كی معروف سماجی اور علمی شخصيات شركت كریں گی كہ جن میں سے قطر يونيورسٹی كے علوم تربيتی كالج كے سربراہ حصہ الصادق كی شركت قابل ذكر ہے ۔
798149
نظرات بینندگان
captcha