ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق یہ نشست امام موسیٰ صدر تحقيقات اور ثقافتی انسٹی ٹيوٹ كے زير اہتمام تہران میںمنعقد ہوئی كہ جس میں اس كتاب كے مؤلف ،لبنانی سفير علی الحجاب اور لبنان اور خطے كے سياسی امور كے ماہر محمد علی مھتدی كے علاوہ امام موسی صدر كے خاندان كے افراد نے بھی شركت كی ۔
اس كتاب كی تقريب رونمائی علی مھتدی كے خطاب سے شروع ہوئی اور اس كے بعد خليل حمدان نے اس كتاب كا تعارف كروايا ۔
قابل ذكر ہے كہ اس كتاب كے فارسی ترجمہ كی تقريب رونمائی ۲۶ مئی بروز جمعرات كو مقامی وقت كے مطابق ٹھيك ۱۰ بجے صبح امام موسی صدر تحقيقاتی و ثقافتی سنٹر میں منعقد كی گئی تھی ۔
799087