چيچنيا ؛ "اسلام صلح و امن كا دين" كے عنوان سے بين الاقوامی كانفرنس

IQNA

19:20 - May 29, 2011
خبر کا کوڈ: 2130386

چيچنيا ؛ "اسلام صلح و امن كا دين" كے عنوان سے بين الاقوامی كانفرنس

بين الاقوامی گروپ : اسلام صلح و امن كا دين كے عنوان سے چوتھی بين الاقوامی كانفرنس ۲۷ مئی بروز جمعۃ المبارك كو چيچنيا كے دار الحكومت «گروزنی»، میں اختتام پذير ہو گئی ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ arabic.rt كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس كانفرنس میں مختلف فرقوں كے ۳۰ سے زيادہ ممالك كے ساتھ تعلق ركھنے والے علمائَے دين ،سماجی اور سياسی شخصيات نے شركت كی ۔
اس كانفرنس میں شركت كرنے والے افراد نے ايك اعلامیے میں غريبوں اور نا خواندہ افراد كی سماجی حالت كو انتہائی غير مناسب قرار ديا ہے ۔
اس كانفرنس میں شركت كرنے والے حضار نے بعض اسلامی ممالك میں رونما ہونے والے واقعات كے حوالے سے اظہار تشويش كرتے ہوئے كہا كہ یہ حكومتوں كی ذمہ داری ہے كہ معاشی اور سماجی مسائل كا مؤثر حل پيش كریں ۔
799359
نظرات بینندگان
captcha