برلن ؛ اہل بيت (ع) ثقافتی مركز كا افتتاح

IQNA

برلن ؛ اہل بيت (ع) ثقافتی مركز كا افتتاح

16:06 - May 30, 2011
خبر کا کوڈ: 2130979
ثقافت و ہنر گروپ : جرمنی میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت خانے سے وابستہ ہفت روزہ كی رپورٹ كے مطابق اہل بيت (ع) ثقافتی مركز كا برلن میں افتتاح كر ديا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ثقافت و اسلامی روابط آرگنائزيشن نے جرمنی میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارتخانے سے نكلنے والے ہفت روزہ اخبار كے شمارہ نمبر ۹۲ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جرمنی میں اہل بيت ( ع) كے نام نامی سے تحقيقاتی اور ثقافتی سنٹر كا افتتاح ۲۴ مئی بروز منگل كو جرمنی اور يورپ كی دينی اور ثقافتی شخصيات كی موجودگی میں كيا گيا ۔
یہ سنٹر مركز جہانی اہل بيت (ع) كے ساتھ وابستہ ہے اور آيت اللہ العظمیٰ سيستانی كی نظارت میں اپنی سرگرمياں انجام دے گا كہ جن میں سے سر فہرست اھل بيت ( ع ) كی تعليمات كو عام كرنا ہے ۔
800070
نظرات بینندگان
captcha