كويت ؛ قرآن كريم كی نشر و اشاعت كے لیے ايك بہت بڑے پريس كا قيام

IQNA

كويت ؛ قرآن كريم كی نشر و اشاعت كے لیے ايك بہت بڑے پريس كا قيام

19:34 - May 31, 2011
خبر کا کوڈ: 2131766
بين الاقوامی گروپ : كويت شہر كی «مبارك الكبير» كمیٹی نے كويت كی وزارت اوقاف و امور اسلامی كی ہدايت پر عمل درآمد كرتے ہوئے قرآن كريم كے پريس كے لیے زمين مختص كرنے كی منظوری دے دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے كويت سے سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الرأی كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ «مبارك الكبير» كمیٹی كے سربراہ أشواق المضف نے اس بارے بتايا : قرآن كريم كی اشاعت كے لیے مخصوص یہ پريس ۲۰۱۰ء میں صادر كیے جانے والے شاہی فرمان شمارہ نمبر ۲۶۹ كے بموجب تعمير كيا جا رہا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس شاہی فرمان میں وزارت اوقاف و امور اسلامی كو قرآن ، ترجموں اور تفسير كی نشر و اشاعت كے لیے ايك پريس قائم كرنے كے علاوہ قرآنی مطالعات اور تحقيقات كے لیے ايك سنٹر بنانے كا حكم ديا گيا تھا۔
800808
نظرات بینندگان
captcha