ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے امارات سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الاتحاد سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ دبئی كے اسلامی ثقافتی مركز "ھيا بنت الحسين" كے مدير نے اس بارے كہا : یہ مقابلے گزشتہ ماہ حفظ قرآن كريم كے سلسلے میں مختلف گروپوں میں منعقد ہوئے تھے اور ان كا ہدف خواتين كو قرآن كريم كے مفاہيم سے آشنا كرنے كے ساتھ ساتھ انہیں حفظ اور تلاوت كا شوق دلانا ہے ۔
یہ مقابلے تين گروپوں پر مشتمل تھے : پانج پاروں كے حفظی مقابلے ، سورہ بقرہ اور آل عمران كے حفظی مقابلے اور سورہ مومنون اور سورہ نور كے حفظی مقابلے ۔
قابل ذكر ہے كہ پانچ پاروں میں «فاطمه قاسم علی» سورہ بقرہ اور آل عمران كے مقابلوں میں «اروی علی عمر» اور سورہ مومنون اور نور كے مقابلوں میں «شيما حردان هاشم» نے پہلی پہلی پوزيشنیں حاصل كی ہیں ۔
801564