تہران ؛ حضرت امام خمينی (ره) اور بيرون ملك سياست كے عنوان سے بين الاقوامی سيمينار كا آغاز

IQNA

تہران ؛ حضرت امام خمينی (ره) اور بيرون ملك سياست كے عنوان سے بين الاقوامی سيمينار كا آغاز

12:03 - June 02, 2011
خبر کا کوڈ: 2132716
بين الاقوامی گروپ : حضرت امام خمينی (ره) اور بيرون ملك سياست كے عنوان سے یہ سيمينار يكم جون بروز بدھ كو وزارت خارجہ كے سياسی اور بين الاقوامی مطالعات كے دفتر میں شروع ہوا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے وزارت خارجہ كے سياسی اور بين الاقوامی مطالعات كے دفتر سے یہ رپورٹ دی ہے كہ یہ سيمينار حضرت امام خمينی (ره) كی بائيسویں برسی كی مناسبت سے "انفاق اور مالی تعاون كا بين الاقوامی روابط كو منظم كرنے میں كردار " كے عنوان سے منعقد ہوئی ۔
اس كانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ايران اور بيرون ملك سے تشريف لائی ہوئی شخصيات نے شركت كی كہ جو حضرت امام خمينی (ره) كی برسی میں شركت كی غرض سے ايران كے دورے پر ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ اس نشست كے اختتام پر آيت اللہ سيد حسن مصطفوی نے خطاب كيا كہ جو امام صادق علیہ السلام يونيورسٹی كے استاد بھی ہیں ۔
802225
نظرات بینندگان
captcha