ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «fr-beytolzahra-paris» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ پروگرام اسلامی جمہوریہ ايران كے بانی كی برسی كی مناسبت سے پيرس میں مقيم ايرانيوں ، فرانس میں اسلامی جمہوریہ ايران كے نمائندہ دفاتر اور اداروں كی موجودگی میں انجمن بيت الزہراء كے كانفرنس ہال میں منعقد ہو گا ۔
یہ پروگرام مقامی وقت كے مطابق ٹھيك ۷:۳۰ بجے شام تلاوت كلام مجيد سے شروع ہو گا ۔ اس كے بعد شركا دعائے كميل كا ورد كریں گے ۔
مختلف علماء حضرت امام خمينی (ره) كی شخصيت اور با بركت زندگی كے حوالے سے خطاب فرمائیں گے ۔
802117