مراكش ؛ قرآن كريم كے بين الاقوامی مقابلوں كا فائنل راؤنڈ

IQNA

مراكش ؛ قرآن كريم كے بين الاقوامی مقابلوں كا فائنل راؤنڈ

1:09 - June 05, 2011
خبر کا کوڈ: 2133161
بين الاقوامی گروپ : جائزہ محمد ششم ( مراكش كے بادشاہ ) كا فائنل راؤنڈ امسال ۱۳ اگست بروز ہفتہ بمطابق ۱۲ رمضان المبارك كو مراكش كے دار الحكومت رباط میں منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے مراكش كی سركاری خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے مراكش كی وزارت اوقاف و امور اسلامی كے زير اہتمام منعقد ہوں گے اور ۱۶ اگست تك جاری رہیں گے ۔
مراكش كے وزير اوقاف و امور اسلامی نے اعلان كيا : ان مقابلوں كا ابتدائی راؤنڈ اس وزارت كے زير اہتمام مختلف شہروں میں منعقد كيا گيا تھا كہ جس میں سے منتخب حفاظ اور قرّا اس فائنل راؤنڈ میں شركت كریں گے ۔
اس رپورٹ كے مطابق حفظ ، ترتيل اور تجويد كے ان مقابلوں میں پوزيشن لينے والے افراد كے ناموں كا اعلان ۱۶ اگست كو كيا جائے گا ۔
803221
نظرات بینندگان
captcha