آسٹريليا ؛ اديان كے مابين دوستانہ گفتگو كو تقويت دينے كے لیے مسلمانوں كا ابتكار

IQNA

آسٹريليا ؛ اديان كے مابين دوستانہ گفتگو كو تقويت دينے كے لیے مسلمانوں كا ابتكار

1:06 - June 05, 2011
خبر کا کوڈ: 2133163
بين الاقوامی گروپ : آسٹريلوی مسلمانوں نے "حضرت مسيح (ع) : اسلام كے پيغمبروں میں سے ايك " كے نام سے ايك پروگرام شروع كيا ہے جس كا ہدف اسلام اور عيسائيت كے درميان تعلقات كو فروغ دينا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ saphirnews»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آسٹريليا كے اسلامی ادارہ «MyPeace» نے اسلام اور عيسائيت كے درميان موجود مشترك نقاط كی طرف لوگوں كو توجہ دلانے كے لیے اور حضرت عيسی (ع) كے ساتھ مسلمانوں كی عقيدت كے اظہار كی غرض سے آسٹريليا كے دار الحكومت سڈنی كے تمام علاقوں میں "حضرت مسيح (ع) : اسلام كے پيغمبروں میں سے ايك " كے عنوان سے پمفلٹ تقسيم كیے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ بعض شدت پسند پادريوں نے اس اقدام پر اظہار ناپسنديدگی كيا ہے اور ان پمفلٹوں كو ضبط كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
802706
نظرات بینندگان
captcha