ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «APS»، سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بين الاقوامی علمائے مسلمين كانفرنس "عالمی تبديليوں كے سامنے علمائے مسلمين كا كردار "كے موضوع پر منعقد ہو رہی ہے ۔
با خبر ذرائع كے مطابق یہ كانفرنس مقامی وقت كے مطابق ٹھيك صبح دس بجے سينيگال كے صدر عبد اللہ واد كے خطاب كے ساتھ شروع ہو جائے گی ۔
یہ بين الاقوامی كانفرنس عبد اللہ واد كے زير اہتمام منعقد كی گئی ہے اور ۸ جون تك جاری رہے گی ۔
تمام اسلامی ممالك سے علماء اور مفكرين اس كانفرنس میں شركت كریں گے اور مشرق وسطیٰ میں ہونے والی تبديليوں كے تناظر میں علمائے مسلمين كے كردار پر غور و خوض كریں گے۔
803598