فكر گروپ : جامعۃ المصطفے العالمیہ كے بورڈ آف ايجوكيشن كے ركن نے روايات میں ولی فقیہ كے اوصاف اور شرائط كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : وہ فقیہ جو معاشرے میں تمام نفوس پر ولايت حاصل كرنا چاہتا ہے اس كے لیے ضروری ہے كہ پہلے اپنے نفس پر ولايت حاصل كرے جو كہ ايك تكوينی مرتبہ ہے اور ولايت ظاہری اس ولايت باطنی كا مظہر اور تجلی ہے ۔