خطے كے انقلابوں كی كاميابی كے لیے حضرت امام خمينی (ره) كے افكار كا ادراك انتہائی ضروری ہے

IQNA

11:53 - June 06, 2011
خبر کا کوڈ: 2133560

خطے كے انقلابوں كی كاميابی كے لیے حضرت امام خمينی (ره) كے افكار كا ادراك انتہائی ضروری ہے

بين الاقوامی گروپ : خطے كے ممالك میں اٹھنے والی عوامی تحريكیں صرف اسی صورت میں اپنے اہداف كو حاصل كر كے كامياب ہو سكتی ہیں كہ جب وہ حضرت امام خمينی (ره) كی انقلابی شخصيت اور افكار كا صحيح طور پر ادراك كر سكیں ۔

لبنان كی اسلامی يونيورسٹی كے فلسفہ ، تصوف اور عرفان كے استاد جو ان دنوں حضرت امام خمينی (ره) كی بائيسویں برسی كی مناسبت سے تہران كے دورے پر ہیں ؛ نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : حضرت امام خمينی (ره) كے اہداف كا ادراك خطے كے اندر اسلامی تحريكوں كی كاميابی میں انتہائی مؤثر كردار ادر كر سكتا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ حضرت امام خمينی (ره) صرف ايك سياسی رہنما نہیں تھے بلكہ عظيم مفكر اور تاريخ ساز شخصيت تھے جنہوں نے اپنے افكار كی بدولت اہل دنيا كو ظالموں كے خلاف مزاحمت كا راستہ دكھايا ۔
803242
نظرات بینندگان
captcha