ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے كويت سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الانباء كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كمیٹی كويت كے ادراہ برائے امور جوان و ورزش كے نائب مدير جاسم يعقوب كی سربراہی میں تشكيل دی گئی ہے ۔
خليج تعاون كونسل كے عضو ممالك كے درميان بين الاقوامی قرآن و حديث مقابلے امسال ۲۵ ستمبر سے ۲۹ ستمبر تك كويت میں منعقد ہوں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس كمیٹی كے سربراہ «احمد الظفيری» ہوں گے جبكہ كابينہ كے نائب صدر كے طور پر نوری الهذال كومقرر كيا گيا ہے ۔
ديگر اركان میں «خليفه الطراروة»؛ «توفيق العيد»؛ «بشار الكندری»؛ شامل ہیں ۔
804034