فلسطين ؛ پرنٹنگ كی غلطيوں پر مشتمل قرآن كريم كے نسخوں كی جمع آوری

IQNA

فلسطين ؛ پرنٹنگ كی غلطيوں پر مشتمل قرآن كريم كے نسخوں كی جمع آوری

0:01 - June 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2135006
بين الاقوامی گروپ : قرآن كريم كے نسخوں كو چھپائی كی غلطيوں كے باعث فلسطين میں ضبط كر ليا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے بحرين كی سركاری خبر رساں ايجنسی (bna) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قدس اور فلسطين كے مفتی نے قرآن كريم كے ان نسخوں میں سورہ انعام كی ناقص پرنٹنگ كے باعث ان نسخوں كی جمع آوری كا حكم صادر كر ديا ہے ۔
ان نسخوں میں سورہ انعام كی ۱۶۵ آيات میں سے صرف ۳۵ آيتیں پرنٹ كی گئی ہیں ۔
اسی طرح اس نسخے میں سورہ اعراف، انعام اور انبياء كی ترتيب كی رعايت نہیں كی گئی ہے اور ان سورتوں كی ترتيب میں پرنٹنگ كے دوران رد و بدل كر ديا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ مفتی صاحب نے قرآن كريم كی نشر و اشاعت میں ضروری دقت اور احتياط برتنے كی ضرورت پر زور ديا ہے ۔
804634
نظرات بینندگان
captcha