امارات ؛ "مسلمانوں كا مستقبل" كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد

IQNA

امارات ؛ "مسلمانوں كا مستقبل" كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد

0:02 - June 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2135008
بين الاقوامی گروپ : مسلمانوں كے مستقبل كے عنوان سے یہ سيمينار ۷ جون كو امارات كے دار الحكومت ابو ظہبی كے شانگريلا ہوٹل میں منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے امارات سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الخليج كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس سيمينار میں امريكا كی انجمن اديان و عمومی زندگی (pew)؛ ۲۰۳۰ء میں مسلمانوں كی مردم شماری كے حوالے سے رپورٹ پيش كرے گی ۔
شمالی امريكا ، يورپ اور برطانیہ میں مسلمانوں كی تعداد میں اضافے كے اثرات اور اسلامی معاشروں میں مسلمانوں كو در پيش چيلنجز كا اس سيمينار میں جائزہ ليا جائے گا ۔
امارات كی يونيورسٹيوں كے اساتذہ امير السلام ، وليد مسعد اور ديگر محققين و مفكرين كے علاوہ (pew) كے اراكين اور مسؤولين اس سيمينار میں خصوصی طور پر شركت كریں گے ۔
804606
نظرات بینندگان
captcha