برطانیہ ؛ مسلمانوں كی شورٰی كا امتيازی سلوك روز افزوں ہونے پر اظہار تشويش

IQNA

برطانیہ ؛ مسلمانوں كی شورٰی كا امتيازی سلوك روز افزوں ہونے پر اظہار تشويش

12:08 - June 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2135317
بين الاقوامی گروپ : شوریٰ برائے مسلمين برطانیہ (MCB) نے ۷ جون بروز منگل كو ايك بيان جاری كيا كہ جس میں برطانیہ میں مسلمانوں كے خلاف امتيازی سلوك میں اضافے پر اظہار تشويش كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «atlasinfo» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ برطانیہ كی حكومت كی كوشش ہے كہ شدت پسندی كے ساتھ نمٹنے كے لیے جديد قوانين كی تدوين كرے ليكن یہ شوریٰ سمجھتی ہے كہ یہ قوانين مسلمانوں كی آزادی محدود كرنے كے سلسلے كی ايك كڑی ہیں ۔
اسی طرح بيان میں كہا گيا ہے : ان قوانين كی منظوری ، مسلمانوں كو بدنام كرنے اور اسلام اور دہشت گردی كو آپس میں مربوط كرنے سے دنيا میں دہشت گردی كی شرح كم كرنے میں كوئی مدد نہیں ملے گی ۔
805345
نظرات بینندگان
captcha