ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے عمان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ «Times of Oman» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سلطان قابوس اسلامی ثقافتی سنٹر كے جنرل سيكرٹری حبيب بن محمد الريامی حفظ و تجويد كل قرآن كريم ، حفظ و تجويد ۲۴ جز ، حفظ و تجويد ۱۸ جزء، حفظ و تجويد ۱۲ جزء اور حفظ و تجويد ۶ جزء پر مشتمل ان مقابلوں كے نتائج كا اعلان كریں گے ۔
اس تقريب میں معروف قراء كی تلاوت كے علاوہ نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے طلبا كو نقد انعامات اور اعزازی سرٹيفيكیٹس سے بھی نوازا جائے گا ۔
807069