موريتانیہ ؛ مساجد كے آئمہ جماعت كے لیے خصوصی كورس كا آغاز

IQNA

موريتانیہ ؛ مساجد كے آئمہ جماعت كے لیے خصوصی كورس كا آغاز

21:45 - June 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2137679
بين الاقوامی گروپ : موريتانیہ كے آئمہ مساجد كے لیے مخصوص تعليمی كورس كل ۱۲ جون كو دار الحكومت نو آكشوت میں شروع كر ديا گيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «mauritanie-web» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ تعليمی كورس اسلام اور عصر حاضر كی مشكلات كے عنوان سے موريتانیہ كی وزارت امور اسلامی كے زير اہتمام مساجد كے آئمہ جماعت اور قرآنی مدارس كے مدرسين كے لیے خصوصی طور پر منعقد كيا جا رہا ہے ۔
اس كورس كے اہم اہداف میں سے دہشت گردی اور انتہا پسندی كے خلاف جدوجہد ، مسلمان نوجوانوں كی شدت پسند گروپوں میں شموليت كا سد باب اور اسی طرح آئمہ مساجد كی خصوصی تربيت تاكہ وہ نوجوانوں كو زندگی كے مختلف ميدانوں میں رہنمائی كرسكیں؛ سر فہرست ہیں
807765
نظرات بینندگان
captcha