ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے تحقيقاتی مركز برائے اسلامی افكار و ثقافت كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تحقيقاتی مركز برائے اسلامی افكار و ثقافت كے بين الاقوامی ادارہ برائے ترجمہ و طباعت كے مدير سياوش نادری فارسانی نے اس بارے بتايا : زيور طبع سے آراستہ ہونے والی یہ دو كتابیں حجاب اور سول سوسائٹی ہیں كہ جن میں سے اول الذكر كتاب كے مصنف مھدی مھريزی اور مترجم ضيغم ہمدانی ہیں جبكہ دوسری كتاب سول سوسائٹی كے مصنف حميد مولانا اور مترجم ادريس احمد علوی ہیں اور ان كتابوں كو نور الھدٰی پبليكيشنز كے تعاون سے اردو زبان میں شايع كيا گيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : یہ پبلشر عام طور پر اسلامی فلسفہ و كلام سے متعلقہ كتابیں شايع كرتے ہیں اور انہیں پاكستان میں سماجی اور دينی حوالے سے اچھی شہرت حاصل ہے ۔
807708