برطانوی مسلمانوں كی شوریٰ نے اسلام فوبيا كے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشويش كا اظہار كيا ہے

IQNA

برطانوی مسلمانوں كی شوریٰ نے اسلام فوبيا كے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشويش كا اظہار كيا ہے

14:15 - June 14, 2011
خبر کا کوڈ: 2138190
بين الاقوامی گروپ : برطانوی مسلمانوں كی شوریٰ نے ۱۲ جون كو انگلستان میں اسلام مخالف حملوں میں اضافے پر تشويش كا اظہار كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «aufaitmaroc» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ برطانوی مسلمانوں كی شوریٰ نے انگلستان میں اسلام مخالف اقدامات اور اسلام فوبيا كے بڑھتے ہوئے رجحان كا مقابلہ كرنے كے لیے حكومت كی طرف سے واضح پاليسی مرتب كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
با خبر ذرائع كے مطابق انگلش پوليس نے اپنی رپورٹ میں بتايا ہے كہ ۲۰۰۹ ء كے اوائل سے اب تك ۷۶۲ اسلام مخالف اقدامات ہوئے ہیں كہ جن میں سے ۳۳۳ واقعات ۲۰۱۰ء میں ہوئے تھے جبكہ رواں سال میں اب تك ۵۷ اسلام مخالف اقدامات كیے جا چكے ہیں ۔
808097
نظرات بینندگان
captcha