ويب سایٹ انديشہ قم : حضرت امام جواد(علیہ السلام ) كی كرامات سے متعلق تازہ ترين مقالات

IQNA

14:15 - June 14, 2011
خبر کا کوڈ: 2138192

ويب سایٹ انديشہ قم : حضرت امام جواد(علیہ السلام ) كی كرامات سے متعلق تازہ ترين مقالات

سائبر سپيس گروپ: ۲ رجب المرجب كو امام محمد تقی (علیہ السلام ) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے آپ علیہ السلام كی ولادت اور كرامات سے متعلق تازہ ترين مقالات شبہات كے جوابات اور مطالعات كے مركز انديشہ قم كی ويب سایٹ http://www.andisheqom.com پر دستياب ہیں ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق فارسی زبان میں دستياب ان مقالات كے عنوان «فروغ ولايت»، «امام جواد(ع)؛ مولودی بابركت»، «امام بخشنده»، «پارسای بخشنده»، «ولادت حضرت جوادالائمه(ع)» اور «از دريچه زمان»، ہیں ۔
ايك مقالہ میں تحرير ہے : امام رضا علیہ السلام كی عمر مبارك كے ۴۷ سال مكمل ہونے كو تھے ليكن ابھی تك آپ علیہ السلام صاحب اولاد نہیں ہوئے تھے كہ جس كی وجہ سے اہلبيت علیہم السلام كے چاہنے والے اور شيعہ خاصے پريشان تھے اور سب انتہائی مشتاقانہ انداز میں آپ علیہ السلام كی ولادت كا انتظار كر رہے تھے ۔
808142
نظرات بینندگان
captcha