نجف اشرف ؛ ۱۳ رجب كو امام علی علیہ السلام كے حرم میں صحن ابو طالب علیہ السلام كا افتتاح ہو گا

IQNA

نجف اشرف ؛ ۱۳ رجب كو امام علی علیہ السلام كے حرم میں صحن ابو طالب علیہ السلام كا افتتاح ہو گا

14:12 - June 15, 2011
خبر کا کوڈ: 2138806
بين الاقوامی گروپ : ۱۳ رجب المرجب بمطابق ۱۶ جون كو امام علی بن ابی طالب علیہ السلام كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے نجف اشرف میں مولائے كائنات كے حرم میں صحن ابو طالب علیہ السلام كا افتتاح كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ نون كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آستان مقدس امام علی علیہ السلام كی انتظامیہ كے زير اہتمام حرم كی مغربی جانب تعمير كیے جانے والے اس صحن كا رقبہ ۱۲۰۰ مربع میٹر ہے كہ جس كا ۱۳ رجب كو افتتاح كر ديا جائے گا ۔
حرم امير المومنين علیہ السلام كے فكری اور ثقافتی امور كے مسئول ھاشم الباججی نے بتايا ہے كہ اس صحن میں بيك وقت ۲۵۰۰ نمازيوں كی گنجائش ہے ۔
808810
نظرات بینندگان
captcha